‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2017 - 11:57
News ID: 428833
فونت
حجت الاسلام محمد عباس انصاری:
سرینگر میں مجلس حسینی سے خطاب میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور اس کے ریاستی حواری کشمیری عوام کو زیر کرنے کے لئے ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں تاکہ کشمیری عوام کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کو دبایا جاسکے۔
حجت الاسلام محمد عباس انصاری

رسا نیوز ایجنسیی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے قابض فورسز کی جانب سے جنگجو مخالف مختلف اوپریشن کے دوران نہتے عوام پر فائرنگ میں جانبحق ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں عوام کے قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیا ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ مولانا عباس انصاری خوشی پورہ ایچ ایم ٹی میں مجلس حسینی سے خطاب کر رہے تھے، جس میں اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے دیالگام میں ہوئے راست فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے ریاستی حواری کشمیری عوام کو زیر کرنے کے لئے ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں تاکہ کشمیری عوام کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کو دبایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانیاں تحریک کا انمول سرمایہ ہے اور ان قربانیوں کی حفاظت کرنا ہر حریت پسند کی ذمہ داری ہے اور ان بیش بہا قربانیوں کی حفاظت اور ان کو ثمر آور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پوری قوم مل کر تحریک کا بھرپور ساتھ دے اور تحریک کے تئیں اپنی وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کرے۔

مجلس سے اتحاد المسلمین کے صدر حجت الاسلام مسرور عباس نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے تحریک آزادی سے متعلق ولی امر مسلمین آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای کے حالیہ بیان پر مفصل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم کے اس بیان سے ایک طرف ان لوگوں کی زبانیں بند ہوگئی ہے، جو اس خونین تحریک کو فساد گردانتے تھے اور دوسری جانب ان لوگوں کو بھی اب یقین ہوگیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ محض مظلومین اور مستضعفین کی حمایت کے انسانی و اسلامی اصول کی خاطر اقدام اٹھاتا ہے جو ایران کو خلیج فارس کے ممالک میں بے جا مداخلت پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬