‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2017 - 14:36
News ID: 428839
فونت
ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے یوم انھدام جنت البقیع کے موقع پر چنئی میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا ۔
چنئی میں انہدام جنت البقیع پر عظیم الشان سیمینار چنئی میں انہدام جنت البقیع پر عظیم الشان سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ۷ شوال المکرم مطابق 2 جولائی ۲۰۱۷ عیسوی کو 11 بجے دن میں مرکز فیض اسلام چنئی میں انہدام جنت البقیع کے سلسلے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف علمائے کرام ، مفکرین اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔

چیف شیعہ قاضی گورنمنٹ آف تامل ناڈو،  امام جمعہ تھاوزنڈ لائیٹس مسجد  حجت الاسلام آغا غلام محمد مھدی خان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا: آل سعود کی ناپاک حکومت نے بقیع میں موجود اہل بیت علیہم السلام اور اصحابِ رسول کے مقدس مزارات کو ڈھاکر دیرینہ اسلام دشمنی کا ثبوت دیا لہٰذا ہم ان سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ یہ منہدم شدہ مزارات کی تعمیر جدید کریں گے اسی لئے ہم ان سے مطالبہ بھی نہیں کریں گے کہ یہ اپنے ناپاک ہاتھوں سے بقیع کی تعمیر جدید کروائیں بس ہم تو اس دن کا انتظار کررہے ہیں جس دن ان مقدس سر زمینوں سے  غاصبوں کا قبصہ ختم ہوجائے گا خدا نے چاہا تو وہ دن دور نہیں ہے پھر اہل بیت ع کے چاہنے والے خود اپنے ہاتھوں سے مقدس مزاروں پر تعمیر جدید کریں گے ۔

اس سیمینار میں اختتامی تقریر کرتے ہوئے آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر حجت الاسلام سید عباس باقری نے کہا: انہدام جنت البقیع کے 94 سال بعد بھی بقیع کی سرزمين پر اہل بیت علیہم السلام کے قبور  اپنی غربت کا مرثیہ پڑھرہے ہیں۔ اس عظیم مصیبت پر عالم اسلام غمناک ہے ۔

اس سیمینار میں جنرل سکریٹری آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ، امام جمعہ مچھلی پٹنم مولانا مرزا راشد حسین اور ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا رضوان علی اصفہانی نے بھی اس سلسلے میں اظہارِ خیال کیا ۔

مولانا افتخار حسین معروفی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس سیمینار میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔/۹۸۸/ ن۹۲۲/ ۳۵۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬