رسا نیوز ایجنسیی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے نوگام سمبل سوناواری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادت و امامت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرچمِ حق و صداقت کی سربلندی میں دو طبقوں کے لئے ہر دور میں علماء دین اور شہداء کی قربانیاں کلیدی اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ ائمہ معصومین (ع) کو خداوند متعال نے اس فضلیت و عظمت سے سرفراز فرمایا کہ وہ ا علم میں اعلم ہے اور بقائے حق و انسانیت کے لئے شہادت کے بلند ترین مقام پر بھی فائض ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین (ع) کی سیرت طیبہ ہم سے اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم حق و انسانیت کی بقا اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور اس راہ میں کسی بھی قدم پر اسلام اور انسانیت کے حدود سے تجاوز نہ کریں۔
دیالگام اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے سانحہ کی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا سید حسن نے اسے ریاستی دہشتگردی کے دیرینہ سلسلے کی ایک اور کڑی قرار دیا۔
انہوں نے آخر میں اس سانحہ میں مارے گئے عام شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰