04 July 2017 - 22:57
News ID: 428855
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شامی عوام نے اپنے اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دے دی۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے روز رومی کیتھولیک عیسائیوں کے پادری یوسف العبسی اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کی جنگ کا مقصد، شام میں گذشتہ کئی صدیوں سے چلی آرہی سماجی یکجہتی کی بنیادوں کو تباہ کرنا تھا۔

انھوں نے تمام ادوار خاص طور سے جنگ کے دوران قومی یکجہتی کی تقویت میں گرجا گھر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گرجا گھر نے، بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ افکار کے مقابلے اور شام میں قومی یکجہتی کی بنیادوں اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس ملاقات میں رومی کیتھولیک عیسائیوں کے پادری یوسف العبسی نے بھی کہا کہ وہ دہشت گردانہ سازشوں کے مقابلے میں شام کی کامیابی اور پورے شام میں امن و استحکام کی برقراری کے بارے میں مکمل پرامید ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬