شام کے شمالی شہر الرقہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فضائی حملوں میں ۲۲۴ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر الرقہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فضائی حملوں میں 224 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ میں امریکی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد تقریباً ایک ماہ قبل شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شہری علاقوں پر مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مرنے والوں میں 38بچے اور 28خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے