یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں نجران میں واقع سعودی فوجی اڈے الذبا کو نشانہ بناکر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی فوج اور رضا کار فورس نے ہفتہ کو اسی طرح، نجران میں واقع الفواذ فوجی اڈے پر کاتیوشا(Katyusha) میزائلوں سے حملہ کیا-
دریں اثنا، یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعز صوبے میں واقع چار پولیس چوکیوں کو آزاد کرا لیا۔
یمنی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔
اسی طرح مارب صوبے میں بھی یمنی فوج کے حملے میں چار سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب 26 مارچ،2015 سے یمن پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے