11 July 2017 - 22:05
News ID: 428960
فونت
عراق کے نائب صدر نے موصل کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سیستانی کو اس کا مستحق جانا ہے کہ سب سے پہلے ان کو مبارک باد پیش کرے اور اس کے علاوہ داعش سے مقابلہ میں ایران کی مدد پہلے ملک کے عنوان سے جس نے عراق کی مدد کی ہے شکریہ ادا کی جائے ۔
نور مالکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی طرف سے سرکاری طور سے موصل کی مکمل کے اعلان کے بعد قوم کے نام ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ عراقی مذہبی رہنما حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سب سے پہلے موصل کی آزادی کے سلسلہ میں مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے تاریخی فتوے اور معنوی ہدایات کے ذریعے عراقی فوجیوں کے ارادے کی مضبوطی اور ان کی کوششوں کی کامیابی کے باعث بنے ۔

نوری مالکی نے اسی وقت عراقی پولیس اور دیگرعراقی مسلح افواج بشمول حشد الشعبی فورس، سیکورٹی افواج اور عراقی کمانڈروں اور شہداء کے معزز خاندانوں کو اس بڑی کامیابی پر مبارک پاد پیش کی جائے  اور ان کے قول کے مطابق بہادرانہ عزم کے ساتھ اس کامیابی میں شریک رہے ہیں ۔

عراق کے نائب صدر نے اپنے پیغام میں داعش سے جنگ میں عراقی قوم و حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ہم دہشتگردوں کے چنگل سے عراقی علاقوں بشمول موصل کی آزادی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی بے دریغ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے اپنی تمام کوشش عراق کے تعاون میں لگایا اور جنگ کے میدان میں ان کے مشاوروں کا پاک خون عراقی بھائیوں کے خون کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام کے دوسرے حصہ میں کہا : داعش کے چنگل سے موصل کی آزادی کہ جو پہچانے جا چکے بعض سیاسی و فوجی افراد کی خیانت کی وجہ سے تباہ ہوا تھا تمام سازش کرنے والے اور بعض ممالک کی حمایت کے ساتھ مذہبی منصوبے اور دہشت گودی کے ذریعہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے کوشاں تھے ان کو دندان شکن جواب مل گیا ۔

موصل شہر تین روز پہلے موصل قدیم علاقہ کے مغربی شہر میں داعش کے آخری محاذ کو نابود کرنے کے بعد عراق پوری طرح سے آزاد ہو گیا اور وزیر اعظم حیدر العبادی موصل اور آزاد ہوئے تمام علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد مکمل آزادی کا اعلان کیا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬