‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2017 - 16:00
News ID: 428962
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین قاضی عسکر:
حج و زیارت بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تکفیری دھشت گرد داعش تحریف یافتہ احادیث کی پیداوار ہیں کہا: دشمن کا دین میں شبھات کرنے کا مقصد اور سبب ، مسلمانوں کو اسلام کے حقیقی راستہ سے منحرف کرنا ہے ۔
حجت الاسلام قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حج و زیارت بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر نے جلیل القدر محدث حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی(ع) کے یوم وفات پر آپ کے حرم شھر ری میں ہونے والے پروگرام میں کہا: انسانوں کی تخلیق کا مقصد انہیں دائمی کمالات تک پہونچانا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے انسانوں کی ہدایت کے لئے کثیر انبیاء مبعوث کئے تاکہ انہیں جہالت و گمراہی سے نجات دے سکے اور سعادت کی راہ میں موجود شیطانی چالوں سے امان میں رکھ سکے ۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی طرز زندگی کی بنیادوں کو معاشرے میں مستحکم کرنا آیات و روایات کے مطابق ہے کہا: کلام الهی اور ائمہ اطهار(ع) کی سیرت سے تمسک انسانوں کی نجات کا واحد راستہ شمار کیا جاتا ہے اور اسلامی طرز زندگی قرآن و سنت کے مطابق ہے ۔

حج و زیارت بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے مزید کہا: انسان ، اهل بیت(ع) و قرآن کریم کے راستہ سے الگ ہوکر یقینا گمراہی کا شکار ہوجائے گا ، تاریخ میں موجود گمراہ افراد میری اس بات پر محکم ثبوت ہیں ۔

انہوں نے ائمہ اطهار(ع) کے کلام کو تمام زمانے خصوصا اس زمانے کے لئے گراں بہا گوہر بتایا اور کہا: علم و ٹیکنالوجی اور تہذیب کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی آج تک کوئی بھی قرآن و کلام اهل بیت(ع) جیسی باتیں اور نظریات پیش نہیں کرسکا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم ، الھی کلام ہونے کے ناطے ھرگز تحریف نہیں ہوا ہے کہا: پروردگار انسانوں کا خالق ہے اور فقط وہ جانتا ہے کہ انسانوں کی ہدایت کے لئے کون سا نسخہ تحریر کرے لہذا قران کریم کا نزول انسانوں کے لئے نجات بخش اور شفا دینے والا نسخہ شمار کیا جاتا ہے ۔

حج و زیارت بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ائمہ اطهار(ع) کے کلام اور آپ کی روایات مومنوں اور آپ کے محبوں کے لئے معنوی ذخیرہ شمار کی جاتی ہیں کہا: جلیل القدر محدثین اور روات کا لوگوں کی حیات میں اہم کردار رہا ہے کیوں کہ ائمہ اطهار(ع) کا کردار و گفتار اور آپ کی سیرت لوگوں کے لئے حجت اور انسانوں کی نجات کا باعث ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ قران کریم میں ذرہ برابر بھی تحریف نہیں ہوئی ہے کہا: قران کریم تنہا وہ الھی کتاب ہے جو دشمنوں کے مورد تحریف واقع نہیں ہوئی اور علمائے نے ابتدائے اسلام ہی سے اس الھی کتاب کی مختلف تفاسیر تحریر کی ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے مزید کہا: اس حال میں کہ دشمن نے ابتدائے اسلام ہی سے احادیثیں جعل کیں اور رسول اسلام(ص)  و ائمہ اطھار(ع) کی روایات کو بغیر کسی کمی و بیشی کے معاویہ کی شان میں نقل کیا اور اج جنایتکار داعش بھی انہیں تحریف یافتہ احادیث کی پیداوار ہے ۔

حج و زیارت بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کتاب دارالحدیث کو شھر ری کے لئے باعث فخر جانا اور کہا: آیت ‌الله ری شهری کے مدرسہ علوم حدیث نے اس میدان میں بہت کام کیا ہے اور اگر آج بغیر سود کی بینگیگ کی گفتگو ہو رہی ہے تو انہیں احادیث کی بنیاد پر ہے ۔

انہوں نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین شناسی آسان کام نہیں ہے انہیں بنیاد پر حضرت عبد العظیم حسنی(ع) نے اپنا دین امام معصوم(ع) کے سامنے پیش کیا تھا کہا: آج بعض افراد شبھات پیدا کر کے لوگوں کو سچے اسلام کے راستے گمراہ کرنے کے درپہ ہیں ، لہذا قران کریم اور سنت رسول اسلام (ص) کا راستہ انسانوں کی ہدایت کا واحد راستہ شمار کیا جاتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۹۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬