14 July 2017 - 11:11
News ID: 428994
فونت
جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئي تھی جس کی رپورٹ کو رد کرکے وزیر اعظم نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔
نواز شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تناظر میں مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے ۔

جبکہ  وکلاء اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو عزت کے ساتھ مستعفی ہوجانا چاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو پانامہ کرپشن کیس اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتماد میں لیتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو رد کردیا ہے۔

وزیراعظم نے استعفے کے مطالبہ کرنے والی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں ان تمام جماعتوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفی نہیں دیں گے، انہیں پاکستان کی عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام ہی انہیں عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئي تھی جس کی رپورٹ کو رد کرکے وزیر اعظم نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬