14 July 2017 - 11:25
News ID: 428997
فونت
صالح الصماد :
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں اس ملک کی استقامت پر تاکید کی ہے۔
صالح الصماد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے اس ملک کے محاصرے کو ختم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت سعودی جارحین کے حملوں کو روکنے کے کے لئے ہرطرح کے مذاکرات کا خیرمقد کرتی ہے۔

صالح الصماد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت یمن کے دشمنوں نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کیا ہے، کہا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی خواہشوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے ملک کی معیشت کو نشانہ بنا رکھا ہے تاہم اس سے یمن کے عوام کی استقامت مزید مضبوط اور دفاع وطن کا جذبہ مستحکم ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬