شام کے بحران کے آغاز سے ۱۵ جولائی ۲۰۱۷ تک ۵۸۴۴۶ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کے مطابق شام کے بحران کے آغاز سے 15 جولائی 2017 تک 58446 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
شام میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق 80 ممالک سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق النصرہ فرنٹ، داعش ، حزب اسلامی الترکستانی ، جنود الشام اور دیگر دہشت گرد گروہوں سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اردنی، شامی ، عراقی ، لبنانی ، فلسطینی ، سعودی ، کویتی ، قطری ، اماراتی، مصری، یمنی ، سوڈانی ، افریقی ، افغانستانی ، پاکستانی ، امریکی اور یورپی ممالک کے دہشت گرد شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے