رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی اعلی کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے عراقی رضاکار فوج کے نائب سربراہ ابومهدی مهندس سے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادل خیال کرتے ہوئے بیان کیا : عراق کی فوج داعش دہشت گرد تحریک سے مقابلہ میں اپنی کار کردگی کو جاری رکھیں تا کہ ملک کی تمام زمین داعش دہشت گردوں کی برائی سے نجات حاصل کرے ۔
انہوں نے وضاحت کی : ملک کی خفیہ ایجنسی کو مختلف شہر میں دہشت گردانہ اقدام کے سلسلہ میں ہوشیار رہنا چاہئے تا کہ عراق کی مظلوم و بے گناہ عوام کے ساتھ داعش دہشت گردوں کے جرائم کا مشاہدہ نہ کرنا پڑے ۔
اسلامی اعلی کونسل عراق کے سربراہ نے خاص کر داعش کی نابودی کے بعد ملک کی منصوبہ بندی کے سلسلہ سیاسی اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : موجودہ مشکلات و اختلاف سے عبور کرنے کا بہترین راہ حل گفت و گو ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : داعش کی نابودی کے بعد ملک کی سماجی و معاشی مشکلات کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
ابومهدی مهندس نے بھی اس ملاقات میں شہر موصل کی آزاد سازی آپریشن میں عراقی مجاہدین کی کامیابی پر حجت الاسلام سید عمار حکیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا : عراق میں اتحاد و یکجہتی داعش کے چنگل سے مقبوضہ علاقہ کی آزادی و دہشت گردوں ہر مجاہدین کی کامیابی کا ضامن ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۰/