19 July 2017 - 18:49
News ID: 429073
فونت
عراق کے کردستان علاقے کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اور عراق اور عراقی کردستان میں ایران کے قابل قدر کردار کو سراہا۔
کردستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے کردستان علاقے کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اور عراق اور عراقی کردستان میں ایران کے قابل قدر کردار کو سراہا۔

یہ بات 'نیچروان بارزانی' نے عراق میں تعینات ایرانی سفیر 'ایرج مسجدی' سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہو‏‏ئے كہی۔

انہوں نے اربیل اور بغداد كے اختلافات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ان اختلافات كا حل، دونوں فریقین كے سنجیدہ مذاكرات كی ضرورت ہیں۔

عراقی عہدیدار نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ایران، گزشتہ كی طرح اس مسئلے كے حل كے لیے عراق كی مدد كر سكتا ہے۔

اس موقع پر ایرج مسجدی نے ایران اور عراق كے كردستان علاقے كے درمیان تعلقات كو مزید مضبوط كرنے پر زور دیا۔

ایرج مسجدی نے مزید بتایا كہ ایران نے ہمیشہ عراق كے كردستان علاقے كے عوام كی حمایت كی ہے اور ابھی بھی ایران، بات چیت كے طریقے سے اربیل اور بغداد كے اختلافات كو خاتم كرنے كے لئے آمادہ ہے۔

قابل ذكر ہے كہ اس ملاقات كے دوران فریقین نے دوسرے مسائل سمیت دہشت گردوں كے خلاف جنگ كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬