21 July 2017 - 21:56
News ID: 429110
فونت
سرگئی لاوروف:
روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی فوجی اڈوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز ایک بیان میں شام میں امریکی فوجی اڈوں کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کے سلسلے میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی شام میں فائر بندی کی نگرانی اور اس خطے کے مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد تک دسترسی کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

لاوروف نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیئو کے الزام کے بارے میں بھی کہا کہ اس قسم کے الزامات عقل و منطق سے عاری ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے امریکہ کے اس الزام کی ہمیشہ تردید کی ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی کوئی مداخلت رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬