21 July 2017 - 22:05
News ID: 429113
فونت
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔
عبد الملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمن اور پورے علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے خطرناک سازشوں پر عمل پیرا ہے اور وہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق استکبار کے خلاف جدوجہد کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکہ، مسلمان ملکوں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے جبکہ بعض عرب ممالک امریکہ کی خوشنودی میں واشنگٹن کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے کہا کہ امریکی سازشوں کے مقابلے میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انصاراللہ صیہونی حکومت کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہے۔  عبدالمک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام پر بھروسہ کرنے سے متعلق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا اعلان حق بجانب ہے اور اس بیان کی وہ حمایت کرتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬