‫‫کیٹیگری‬ :
24 July 2017 - 13:00
News ID: 429153
فونت
علی لاریجانی اور عرفان محمود الحیالی کی؛
ایران اور عراق کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے روابط کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
علی لاریجانی اور عرفان محمود الحیالی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر دفاع میجر جنرل عرفان محمود الحیالی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خطے میں عراق کی سلامتی، جمہوریت اور طاقت کی پوزیشن کو مضبوط رکھنے کے لئے حکومت کو ملک کی علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرنا ہوگا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ عراقی حکومت ، مسلح افواج اور قوم کی بہادریوں کے ذریعہ بڑی کامیابی حاصل کر سکا اور اس کی حفاظت کرنا ناگزیر ہے.

ایران کے اسپیکر نے عراقی حکومت اور قوم کے درمیان باہمی اتحاد کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی اقوام اور مسلح افواج کے درمیان یکجہتی اور باہمی اتحاد کے ساتھ ایسی بڑی کامیابی حاصل ہوگیا اور بعض ممالک عراق میں تفرقہ ڈالنا اور اس ملک کی تقسیم چاہتے ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت اور دہشتگرد طاقتیں خطے میں سازشیں کررہا ہے اسی لئے عراق کی سیکورٹی کا تحفظ بہت ہی ضروری اور ہم عراق کی تعمیر اور بحالی کے دوران اس ملک کی حمایت اور مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ تمام اقوام کو سیاسی اور حکومت کے تمام میدانوں میں شرکت اور دشمنوں میں اپنے مستقبل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے.

اس ملاقات میں عراق کے وزیر دفاع عرفان محمود الحیالی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت اور قوم ہرگز اپنے دوست ممالک کی مدد و حمایت کو فراموش نہیں کریں گے۔ عراق کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عراقی حکومت اور قوم کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کے ساتھ تمام دہشتگرد گروپوں ناکام ہوں گے اور ہم کسی بھی فریق کو عراق کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے. اس سے قبل عراق کے وزیر دفاع نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیرعلی شمخانی سے ہونے والی ملاقات میں عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی کی بہادری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی بہادر قوم نے اپنے دینی رہنماوں کے حکم کی تعمیل کرکے حالیہ کامیابی حاصل کی اور کوئی بھی حشد الشعبی کی سرگرمیوں کو روک نہیں کرسکتا کیونکہ عراقی پارلیمنٹ نے اس بہادر فورس کی سرگرمیوں کو منظور کیا ہے. محمود الحیالی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں اور امداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں.

عراق کے وزیر دفاع عرفان الحیالی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کی حمایت کرنے پر ایران کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے موصل میں داعش پر عراقی قوم کو فتح دلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ۔ عراق کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عراق اور ایران کے مفادات مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا فروغ خطے کے امن و استحکام میں مددگار ثابت ہو گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬