28 July 2017 - 10:23
News ID: 429212
فونت
سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کی تازہ بربریت اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ مسلمان حسین ابراہیم الزاہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
العوامیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کی تازہ بربریت اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ مسلمان حسین ابراہیم الزاہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اور بہیمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

سعودی فوجیوں نے منگل کی رات سے شیعہ آبادی والے محصور علاقے العوامیہ پر گولہ باری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

مشرقی سعودی عرب میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس علاقے کے عوام، سیاسی، سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خاتمے اور بنیادی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے انہیں طاقت اور تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬