رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق6 اگست برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی مہدیؑ برحق عج کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے سندہ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔
ضلع دادو، جامشورو، جیکب آباد میں تنظیمی ذمہ داران، عوامی اجتماعات اور شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے دشمنان دین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں عزم و حوصلے اور بصیرت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بیان کیا : خدا کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رہبر معظم نائب امام زمانہ عج حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی شکل میں ایک صاحب بصیرت قائد و رہبر سے نوازا ہے، جو عصر غیبت میں ظہور امام زمانہؑ کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا : وہ زمینہ سازی جسے شاید بعض نادان دوست سمجھنے سے قاصر ہیں مگر دشمن اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ ولایت فقیہ عصر غیبت میں ظہور امام زمانہؑ کی زمینہ سازی کا عنوان ہے۔
الحمد للہ آج ظہور امامؑ کی تحریک ایک عالمی انقلابی تحریک کا رخ اختیار کرچکی ہے۔ قائد شہید علامہ سید عارف الحسینیؒ نے ہمیں نظام ولایت سے متصل کیا اور ہم نے عشق خمینیؒ کا درس قائد شہید سے لیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین ، عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ صالح قیادت، انقلابی افکار، اصلاح معاشرے کا عزم راسخ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیازہے۔ سندہ بھر سے ہمارے کارکن اسلام آباد کے قومی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/