‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2017 - 14:07
News ID: 429232
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سزواری:
حجت الاسلام سزواری کا کہنا تھا کہ بشارت عظمٰی کانفرنس کے ذریعے بھٹکے ہوئے چند گمراہ لوگوں کو سمجھایا جائیگا کہ وہ اپنے خطابات کیلئے قرآن و حدیت اور روایات معصوم سے رہنمائی لیں، ایم آئی ۶ کے دیئے گئے خود ساختہ اور تشیع میں اندرونی اختلاف پیدا کرنیوالے عقائد کو پیش نہ کریں۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 2 اگست کو جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقد ہونیوالی بشارت عظمٰی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی تنظیموں کو اس میں علماء، خطباء، ذاکرین اور بانیان مجالس کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ تشیع اسلام کی حقیقی تفسیر اور تصویر ہے، جسے کسی خود ساختہ عقائد رکھنے والے گمراہ خطیب کے ہاتھوں مسخ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 تشیع کو بدنام کرنے کیلئے کچھ لوگوں کو خرید کر پاکستان میں ایسے عقائد پیش کرنا چاہتی ہے، جس کا اسلامی بنیادی تعلیمات، قرآن و حدیت اور مکتب اہلبیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراجع عظام کو گالیاں دینے والے امریکی، اسرائیلی اور سعودی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشارت عظمٰی کانفرنس کے ذریعے بھٹکے ہوئے چند گمراہ لوگوں کو سمجھایا جائے گا کہ وہ اپنے خطابات کیلئے قرآن و حدیت اور روایات معصوم سے رہنمائی لیں، ایم آئی 6 کے دیئے گئے خود ساختہ اور تشیع میں اندرونی اختلاف پیدا کرنیوالے عقائد کو پیش نہ کریں۔

حجت الاسلام سبزواری نے کہا کہ جاہل اور نیم خواندہ خطیبوں سے خارجی، تکفیری اور بازاری گروہ سوئے استفادہ کرتے ہوئے تشیع کیخلاف بکواسات کرتے ہیں، جن کا مقابلہ شہداء کا خون دے کر ملت جعفریہ نے کیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں کے باعث تشیع آج باوقار انداز میں پاکستان میں موجود ہے، ہم ان کے سپاہی ہیں۔ کانفرنس کے میزبان بزرگ علماء علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور علامہ شیخ محسن علی نجفی کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی کاوشوں میں ہم ساتھ ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬