29 July 2017 - 13:58
News ID: 429229
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور اردن میں جمعہ کو اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے اورامریکی اوراسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔
 احتجاجی مظاہرہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں نمازیوں نے فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی بربریت اور حالیہ مظالم کی شدید مذمت کی اور مظلوم فلسطینی شہریوں پر صہیونی مظالم بالخصوص مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔

مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت، امریکہ اور آل سعود کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے.

فلسطین سمیت یمن، شام اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک میں بے گناہ بچے اور عورتوں کی معصوم جانوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

اس کے علاوہ مظاہرین نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ سامراجی قوتوں کی سازش کے مقابلے میں اپنی خاموشی توڑ دیں اور متحد ہو کر امریکہ و ناجائز اسرائیلی ریاست کے مذموم عزائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں.

مظاہرین نے ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی حکام سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ایسے معاندانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیں.

دوسری جانب پاکستان میں بھی نماز جمعہ کے بعد صیہونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

پی ایل ایف کے تحت میمن مسجد کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خطے میں جاری صیہونی اور امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سینہ سپر رہیں گے۔

 جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے  اس موقع پر کہا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف فلسطینیوں کے لئے سنگین خطرہ ہے بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے، غاصب اسرائیل مسجد اقصیٰ (قبلہ اول) کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لئے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر سے مسلمان مسجد اقصیٰ (قبلہ اول ) کے دفاع کے لئے نکل کھڑے ہوں۔

احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے حق میں نعرے درج تھے۔

ادھراردن میں بھی اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے عوامی مظاہرہ ہوا ہے مظاہرین نے اردن سے اسرائیلی سفیر کے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔

اردنی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی قراردیا ہے۔ اردنی پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کے شیل داغے جبکہ اسرائیلی سفارتخانہ کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬