29 July 2017 - 14:02
News ID: 429231
فونت
مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق ایران کی القدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی ،عراقی اورشامی عوام میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔
قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی عوام کی نظر میں سب سے زیادہ  محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔

یہ سروے مری لینڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تحقیقاتی اور سکیورٹی شعبہ کی طرف سے کرایا گيا ہے۔ مری لینڈ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق ایرانی،عراقی اورشامی عوام  میں جنرل قاسم سلیمانی  کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔

سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد نے انھیں مثبت انسان قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبوں اور عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  انھیں ایرانی عوام کے علاوہ عراقی اور شامی عوام بھی بہت پسند کرتے ہیں اور وہ ان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬