‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2017 - 14:10
News ID: 429235
فونت
حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی:
جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ شہر خاص میں ریاستی انتظامیہ کی جمعہ کرفیو پالیسی سے نہ صرف لاکھوں عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں، بلکہ طبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ لازمی خدمات انجام دینے والے ادارے بھی مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں۔
آغا سید حسن موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی نے 2010ء میں مژھل فرضی انکاونٹر میں مارے گئے تین عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث فوجی اہلکاروں کو فوجی عدالت میں عمر قید کی سزا سنانے کے باوجود ضمانت پر رہائی کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ  آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ ملوثین کو سزا دینے کے بجائے رہائی کشمیریوں کے قتل عام کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

اس فیصلے سے ریاست میں تعینات بھارتی فورسز کو نہتے شہریوں کے قتل عام کی مزید ترغیب مل جائے گی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے ملوث اہلکاروں کی رہائی کو انصاف اور انسانیت کا قتل قرار دیا۔

آغا حسن نے مزاحمتی قائدین کے خلاف NIA کی مہم جوئی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سدھرتے حالات کے تناظر میں NIA کی کارروائی اشتعال انگیزی کا باعث بن کے صورتحال کی ابتری کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت کشمیری عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ حالات میں بہتری کے بعد تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکراتی کوششیں شروع کی جائیں گی اور دوسری طرف ایسی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جن سے یقینی طور پر حالات بگڑ سکتے ہیں۔

شہر خاص میں ہر جمعة المبارک کو اعلانیہ یا غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر مسلسل قدغن اسلامیان کشمیر کے لئے ایک روح فرسا صورتحال ہے، ریاستی انتظامیہ اپنے اسلام دشمن عزائم کا واضح مظاہرہ کر رہی ہے۔ شہر خاص میں ریاستی انتظامیہ کی جمعہ کرفیو پالیسی سے نہ صرف لاکھوں عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں، بلکہ طبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ لازمی خدمات انجام دینے والے ادارے بھی مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نا قابل برداشت ہے جس کے سدباب کے لئے دینی اور حریت پسند جماعتوں کو کوئی متحدہ اور موثر حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬