‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2017 - 13:20
News ID: 429257
فونت
حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر:
حج و زیارات بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ امسال ایران سے ١٥ هزار اهل سنت حج پر جارہے ہیں کہا: امسال حج میں ایرانیوں کی شرکت ایرانی ڈپلومیسی کے اقتدار کی نشانی ہے ۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج و زیارات بورڈ  میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے آج صبح امام خمینی(ره) ائرپورٹ پر حجاج کے اولین قافلے کی روانگی کے وقت کہا: ہم تمام ان کے لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک سال حج تعطیل ہونے کے بعد دوبارہ حج کی ادائیگی کا زمینہ فراھم کیا ۔

انہوں نے مزید کہا: میں اس سلسلے میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی تقریر میں بخوبی واضح و روشن بیان کردیا کہ « امسال کا حج پورے اقتدار کی نشانی ہے » ۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے تاکید کی: حج کی برگزاری میں سبھی نے موثر کردار ادا کیا ہے اور آج ہمیں فخر ہے کہ ہم سرزمین وحی کے زائرین کی ہمراہی میں حج کا آغاز کر رہے ہیں ۔

حج و زیارات بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے تمام مربوطہ مراکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: میں قومی سلامتی کونسل ، صدر جمھوریہ ، مراجع تقلید اور وزیر ثقافت و اسلامی گائڈنس کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس معنوی سفر کا مقدمہ فراہم کیا اور ائرپورٹ حکام نے بھی اس الھی وظیفہ کی ادائیگی میں بہت کوششیں کی ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : آپ حجاج بغیر خوف و وحشت کے حج کا سفر کریں ، کیوں کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا گذشتہ روز کا بیان ان لوگوں کے لئے فصل الخطاب اور پتھر کی لکیر ہے جو امسال بھی حج کینسل کرنے کے لئے پروپگنڈہ کرنے میں مصروف تھے ۔

انہوں نے حج کے سلسلے میں ہونے والی پروپگنڈہ بازی پر شدید تنقید کی اور کہا: کچھ لوگوں نے بہت کوشش کی کہ امسال بھی حجاج ، حج پر نہ جاسکیں مگر آپ آگاہ رہیں کہ مربوطہ حکام نے پوری کوشش کی کہ آپ پرسکون اور با معرفت حج کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس بہت سارے منفعت پرستوں نے حج کی منزلت پر حملہ کیا مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی ، جن لوگوں نے حج کینسل کرنے کی کوشش کی انہیں آج توبہ کرنا چاہئے کیوں کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ حج کے سفر پر جارہے ہیں  ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: امسال ایران سے ١٥ هزار اهل سنت حاجی حج پر جارہے ہیں ۔

حج و زیارات بورڈ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے تاکید کی: ہمیں سعودی حکومت کے قانون کی خصوصی مراعات کرنی چاہئے نیز حج کے سلسلے میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی باتوں پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬