‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2017 - 17:00
News ID: 429263
فونت
یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کا مطالبہ؛
یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حج کے ایام میں سبھی حرام مہینوں میں یمن کے تمام علاقوں میں جنگ روک دے
محمد علی الحوثی

 رسا ںیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمدعلی الحوثی نے اپنے فیس بک کے پیج پر سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ فائربندی کے ایک سمجھوتے پردستخط کردے جس میں یمن کے محاصرے کو ختم اور یمنی عازمین حج کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی بات شامل ہو - انہوں نے کہا کہ حرام مہینوں میں جنگ حرام ہے -

یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی مسلمان حج کی سعادت سے محروم ہو رہے ہیں اور یمن کا محاصرہ ہونے سے یمنی عوام کو انتہائی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے -

انہوں نے کہا کہ اگر آج یمن میں بھوک مری ہے اور وبائی امراض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں تو یہ سب سعودی عرب کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رکھے جانے کا ہی نتیجہ ہے -

یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کی ہے اور وہ مختلف بے بنیاد بہانوں سے جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کررہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬