31 July 2017 - 19:05
News ID: 429268
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت نے ایرانی عازمین حج کو سفارش کی ہے کہ وہ ایران سے تمام مسلمانوں کے لئے امن و اتحاد اور خلوص و محبت کا پیغام لے کر جائیں اور صیہونیوں کے جرائم و مظالم کا پردہ چاک کریں-
سید رضا صالحی امیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر ثقافت و ہدایت سید رضا صالحی امیری نے پیر کو تہران سے دوہزار سترہ کے عازمین حج کے پہلے قافلے کو رخصت کرتے ہوئے عازمین حج کواسلامی جمہوری نظام کی ثقافت کا سفیر قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حاجیوں کو چاہئے کہ وہ تمام مسلمانوں کے لئے اخلاق کے پرچم دار رہیں تاکہ دنیا کو معلوم ہوجائے کہ ایرانی ، اخلاق و فضیلت کے علمبردار ہیں- صالحی امیری نے علاقے کے بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عازمین حج سے کہا کہ وہ داعش دہشت گردوں کے شر اور دشمنوں کی سازش سے اسلام کی رہائی کے لئے دعا کریں-

ایران کے وزیر ثقافت نے دوہزار سترہ کے حج کے لئے ایران کی سفارتی ٹیم کو ویزا جاری کئے جانے کے بارے میں کہا کہ ایران کی سفارتی ٹیم کے اراکین کے لئے ویزا جاری کر دیا گیا ہے اور وہ عازمین حج کے سعودی عرب پہنچتے ہی اپنا کام  شروع کردیں گے- اس سال ایران سے چھیاسی ہزار پانچ سو عازمین حج ، مناسک حج انجام دینے کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں-

درایں اثنا حج و زیارت کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے اور ایرانی حاجیوں کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسگر نے الکوثر ٹی وی چینل کے نام ایک خط میں فریضہ حج کو دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اوحدت بخش عمل قرار دیا اور کہا کہ ایران ، فریضہ حج کو کسی خاص فرقہ کی نگاہ سے نہیں دیکھتا اور دشمنوں کی جانب سے اس طرح کے منفی پروپیگنڈوں کا مقصد مختلف اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف ڈالنا اور مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے-

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسگر نے اس سال حج کے زمانے میں دعاء کمیل کے پروگرام کے بارے میں کہا کہ سعودیوں نے اعلان کیا ہے کہ اس سال سیکورٹی مسائل کی بنا پر اس مقام پر سیکورٹی فراہم کرنے کی توانائی نہیں رکھتے جہاں دعائے کمیل پڑھنے کا پروگرام ہے اور اسی بنا پر ایران کی جانب سے دعائےکمیل کا پروگرام انھیں ہوٹلوں میں ہوگا جہاں ایرانی عازمین حج رہائش پذیر ہوں گے-

ایرانی عازمین حج کا پہلا کارواں اتوار کو مدینہ منورہ پہنچا جہاں ایئرپورٹ پر ہی سعودی عرب کے نائب وزیر حج محمد عبدالرحمان بیجاوی سعودی عرب کی حج انتظامیہ اور ایران کے ادارہ حج و زیارت اوررہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر  کے بعض عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬