رسا نیوز ایجنسی کی نبا ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، سعودیہ کی شیعہ نشین علاقہ "العوامیہ " اگر چہ گذشتہ بیاسی روز سے سعودی فوجیوں کے نشانہ پر ہے مگر اب وہ بکتر بندگاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ العوامیہ میں داخل ہوگئے ہیں -
سعودی فوجیوں نے العوامیہ کے مختلف علاقوں پر بلاتفریق حملہ کیا ہے جس میں مساجد، مکانات اور دوکانوں سبھی کو نشانہ بنایاگیا ہے - سعودی فوجیوں نے العوامیہ سے تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا ہے - اس درمیان سوشل میڈیا پر سعودی فوجیوں کی ایسی تصویریں جاری ہونے سے جن میں انہیں ایک اسکول کی چھت سے لوگوں کے گھروں میں فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے -
سعودی حکومت نے العوامیہ پر حملہ کرنے سے پہلے اس شہر کے سبھی اسکولوں کو بند کردیا ہے اور اسکولوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا ہے - اس درمیان سعودی فوجیوں نے الدیرہ علاقے پر بھی مارٹر اور توپخانوں سے حملہ کیا اور العوامیہ کے متعدد محلوں کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ کئی محلوں کی بجلی بھی کاٹ دی ہے تاکہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰