02 August 2017 - 14:37
News ID: 429291
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو صیہونی جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر استنبول میں فلسطین اور قدس کے موضوع پرہو رہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ  کو صیہونیوں کے خلاف عالمی سطح پر تحرک پیدا کرنے کے لئے متحد ہوجانا چاہئے اور اپنے منصوبوں اور سازشوں کو خفیہ رکھنے کی صیہونی حکومت کی  کوششوں کو ناکام بنا دینا چاہئے- 

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسلمان، صیہونیوں کے سراب اور دھوکے میں نہ آئیں کہا کہ امت مسلمہ چاہئے کہ وہ کسی کو بھی اسلامی تعاون تنظیم کو اس کے اصلی اہداف سے منحرف کرنے کی اجازت نہ دے جس کا ہدف امت اسلامیہ میں اتحاد کو فروغ دینے اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے نیز قدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے خود مختار فلسطینی حکومت کی تشکیل سے عبارت ہے-

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ پٹی کے محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے کے محاصرے کو ایک ایسے ڈراؤنے خواب سے تعبیر کیا کہ جس کے سد باب کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے- جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل، فلسطینی عوام کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات اور پالیسیوں کو بند کرنےپر مبنی تمام عالمی اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے-

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے چودہ جولائی دوہزار سترہ سے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے فرمان سے تین دنوں تک مسجدالاقصی کے دروازے پوری طرح بند رکھے اور پھر فلسطینیوں اور عالمی رائےعامہ کے دباؤ میں آکر الیکٹرانیک گیٹ نصب کر کے  فلسطیینوں کے لئے مسجد میں داخلے کو مشکل بنا دیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬