رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے بیروت میں حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف اسلامی مزاحمت کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر لبنانی عوام ، حزب اللہ لبنان اور لبنانی فوج کی کامیابی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج خطے میں قیام امن در حقیقت فلسطین، لبنان اور شام میں قیام امن سے جڑا ہوا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں اور سامراجی طاقتوں کا یہ منصوبہ بڑا خطرناک منصوبہ ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق، شام اور لبنان میں دہشت گردوں کے خلاف عوام کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمے میں بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے تابناک چہرے کو خراب کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پرعمل پیرا ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰