‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2017 - 23:41
News ID: 429270
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما:
المحسن ہال کراچی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور یتیمان آل محمد (ع) کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، لہٰذا ہمیں ہر موڑ پر آزمائش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی ڈویژنل مجلس شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی کے زیرِ صدارت المحسن ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام مرزا یوسف حسین، خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید باقر زیدی، مرکزی سیاسی سیل کے کوآرڈینیٹر محسن شہریار، صوبائی رہنما ناصر حسینی، حجت الاسلام مبشر حسن،  علی انور جعفری، میر تقی ظفر، کاظم عباس، زین رضوی، ثمر زیدی، حجت الاسلام احسان دانش سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کے دیگر اراکین اور تمام اضلاع اور یونٹس کے نمائندوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ چار ماہ کیلئے پروگرامات ترتیب دیئے گئے۔ اجلاس میں ڈویژن، اضلاع سمیت یونٹس کا احتساب بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی جماعت میں خوداحتسابی کا عمل جمعیت کی مضبوطی کا باعث ہوتا ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنی کارکردگی کے منفی پہلوؤں پر ضرور غور کریں تاکہ کاموں میں مزید بہتری لائی جاسکے ۔

راہنماوں‌ نے مزید کہا: مجلس وحدت مسلمین نے امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور یتیمان آل محمد (ع) کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، لہٰذا ہمیں ہر موڑ پر آزمائش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬