رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام سبط شبیر نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی تاریخی جامع مسجد میں پچھلے کئی ماہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر حکومتی پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی نے تاریخی اور مرکزی جامعہ مسجد کو مقفل رکھنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دینی مسائل مداخلت جانا ۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کرنا سراسر دینی معاملات میں زیادتی ہے جو قابل تشویس اور افسوسناک عمل ہے۔
حجت الاسلام شبیر قمی نے کہا کہ جامعہ مسجد میں اگر نماز جمعہ کے اجتماع پر فی الفور پابندی نہ اٹھائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے ریاستی حکومت کو انتباہ کیا کہ وہ مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرے اور تاریخی جامعہ مسجد میں جمعہ اجتماع سے جلد از جلد پابندی ہٹائیں۔
حجت الاسلام شبیر قمی نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی نظربندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد رہائی کے لئے حکومت کو انتباہ کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰