رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل محمد باقری نے پیر کو سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایران کی سمندری حدود میں علاقے سے باہر کے فوجیوں کے اقدامات غیرقانونی ہیں اور ایران، آئین وقانون کے مطابق انھیں انتباہ دیتا ہے اور ان کے اقدامات کو روکتا ہے-
بریگیڈیئر جنرل باقری نے کہا کہ بحری حدود میں علاقے کے باہرکے فوجیوں کے اقدامات پر ایران کے ردعمل کے بارے میں کئے جانے والے دعوے غلط ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے-
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سرحد پار سے سامراج کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی سرگرمیوں اور ان اقدامات پر پاکستان کی جانب سے سنجیدگی سے غور کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں کہا کہ طے شدہ ہماہنگی کے پیش نظر جلد ہی مشترکہ سرحدوں پرپہلے سے زیادہ پاکستانی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا-/۹۸۸/ ن۹۴۰