رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام علی علیہ السلام میں انفارمیشن سیکشن کے ذمہ دار سید علی زوین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حرم امام حسین علیہ السلام کے تحقیقی ادارے وارث انبیاء اور حرم امام علی علیہ السلام کے تعاون سے سیمینار « نہضت امام حسین(ع) میں میڈیا کا کردار» نجف اشرف میں منعقد ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا : اس سیمینار میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹز کے اساتذہ ، میڈیا کے محققین ، صحافی اور حرم امام علی و حرم امام حسین علیھما السلام کے نمائندے شریک ہوں گے ۔
حرم امام علی علیہ السلام میں انفارمیشن سیکشن کے ذمہ دار نے یاد دہانی کی: اس طرح کے سیمینار ، عوام کی تکفیریت سے آگاہی اور ثقافتی یلغاروں سے مقابلے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے تحقیقی ادارے وارث انبیاء کے سربراہ حجت الاسلام شیخ قیصر التمیمی نے بھی اس سیمینار کے سلسلے میں کہا: مختلف و متعدد سیمینار اور تحقیقات کے ذریعہ نہضت امام حسین علیہ السلام کے مختلف گوشے کی تبیین اور وارث انبیاء(ص) سائٹ پر اس کا آپ لوڈ کرنا اس ادارے کی ذمہ داریوں میں سے ہے ۔
انہوں نے حرم امام علی اور حرم امام حسین علیھما السلام کا اس سیمینار کی برگزاری پر شکریہ ادا کیا اور کہا: اس طرح کے سیمینار کے سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی میدانوں مییں کثیر فوائد ہیں ۔
حجت الاسلام شیخ التمیمی نے تاکید کی: اس سیمینار میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹز کے اساتذہ « نہضت امام حسین(ع) میں میڈیا کا کردار» پر مقالات پیش کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس سیمینار کے آخر میں تحقیقی ادارے وارث انبیاء(ص) کے مسئولین ممتاز محققین کو ایوارڈ پیش کریں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۳