31 July 2017 - 16:59
News ID: 429262
فونت
یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر اور یمن کے صوبہ جوف میں چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا
یمنی فوج کے حملے

 رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے پیر کو جنوبی سعودی عرب کے عسیر صوبے کی رقابہ الزج چھاؤنی میں ایک سعودی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا-

درایں اثنایمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ مغربی یمن کے صوبہ الجوف کے وادی شواق علاقے میں دو سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ صوبہ الجوف کے شعف اور المصلوب علاقے میں جارح سعودی اتحاد کی دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں-

یمنی فوج نے پیر کو القاصیہ ٹیلے پر سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جارح فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور بڑی مقدار میں ان کے جنگی ساز و سامان تباہ ہوگئے - اتوار کو سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں ایک افسر سمیت تین سعودی فوجی ہلاک ہوئے تھے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬