‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2017 - 16:55
News ID: 429261
فونت
ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔ ایرانی حجاج کے پہلے قافلہ کو امور حج میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے تہران سے الوداع کیا۔
 حجاج

 رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے کے لیے ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پہنچ گیا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 86 ہزار سے زائد ایرانی حجاج فریضہ حج ادا کریں گے اور 600 قافلوں میں حجاز مقدس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان منی میں حجاج کے بہیمانہ قتل عام اور سعودی حکام کی غفلت کے باعث سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور ایک سال کے وقفہ کے بعد ایرانی حجاج دوبارہ حج پر روانہ ہوئے ہیں اور اس بار سعودی حکام نے ایرانی حجاج کی سکیورٹی کی بھر پور ضمانت دی ہے جس کے بعد ایرانی حجاج حج کے لئے سرزمین وحی پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایرانی حجاج کے پہلے قافلہ کو امور حج میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے تہران سے الوداع کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬