02 August 2017 - 14:28
News ID: 429288
فونت
یمن کی فوج اورانصاراللہ نے عسیر، الجوف اور تعزمیں سعودی جارحین اور اس کے آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی سعودی فوجی اور اس کے آلہ کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ تعز کے یختل علاقے پر یمن کی فوج کی جانب سے زلزال دو میزائل کے داغے جانے سے بڑے پیمانے پر سعودی جارحین کو مالی اور جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل صوبہ الجوف کے علاقے المتون اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے کتاف شہر پرسعودی جارحیت میں مزید دو یمنی شہید ہوئے۔

سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی مارچ 2015 سے یمن پر جاری جارحیت میں اب تک 12 ہزار یمنی شہید اورلاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬