02 August 2017 - 17:10
News ID: 429293
فونت
علی شمخانی:
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کو ایسان کرنے کی جازت نہیں دی جائے گی
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کے سلسلے میں امریکا کی دشمنی کم نہیں ہوئی ہے- ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پالیسی ان ملکوں پر دباؤ ڈالنا اور ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے جو واشنگنٹن کے مخالف ہیں-

علی شمخانی نے کہا کہ صرف اپنی قومی طاقت و توانائیوں پر بھروسہ کرکے ہی امریکا کی سامراجی پالیسیوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے -

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنا چاہتاہے لیکن ایران امریکا کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا- انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنےوالے دیگر پانچ ملکوں نے بھی امریکی اقدامات کی مخالفت کی ہے اور وہ امریکی اقدامات کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور یہ امر ایران کے لئے سیاسی اعتبار سے بہت اہم ہے-

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے میزائلی پروگرام پر کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوسکتی اور یہ ایران کے عوام کا مسلمہ حق ہے-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ ایران اپنے دفاع کے لئے ضروری دفاعی وسائل کی پیدوار جاری رکھے گا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬