02 August 2017 - 23:37
News ID: 429297
فونت
شامی وزیرخارجہ:
شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں میں برابر کا شریک ہے ۔
ولید المعلم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے بدھ کو دمشق میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں کہا کہ شام رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے حمایتی موقف کی  کہ جو دہشت گردوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی کامیابی کا باعث بنا ہے، قدر کرتا ہے-

شامی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی حمایت کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ کامیابیاں حاصل نہیں ہوسکتی تھیں -

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےخصوصی مشیر حسین امیرعبداللہیان نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف شامی فوج اور استقامتی محاذ کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی - اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬