رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ پولیٹیکا نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بوسنیا و ہرزوگوینا کی فی ملین آبادی کے تناسب سے بانوے افراد عراق و شام میں داعش گروہ کی صفوں میں شامل ہیں-
کوسوو کی فی ملین آبادی پر تراسی افراد بلجیئم اور البانیہ کی فی ملین آباد پر چھیاسی افراد عراق و شام میں داعش گروہ کے رکن ہیں- اسی طرح سوئیڈن کی ہر ایک ملین آبادی پر بتیس افراد داعش میں شامل ہو چکے ہیں - سوئیڈن کے ادارہ انٹیلیجنس کے سربراہ آنڈرس ٹورنبرگ کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کے تقریبا تین سو شہری داعش کے رکن ہیں-
بلقان کی انٹرنیٹ سائٹوں کی رپورٹوں کے مطابق صربیہ کے انچاس افراد شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہیں- دہشت گردی کی لعنت اور یورپی جوانوں کادہشت گرد گروہوں میں شامل ہونا، یورپی حکومتوں کے لئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے- یہ وہی یورپی حکومتیں ہیں جنھوں نے عراق اور شام میں خود دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰