اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ستّر لاکھ یمنی شہریوں کو بھوک مری اور غذائی قلت کا سامنا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے کوارڈی نیٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ طبی خدمات کے فقدان کے سبب اس ملک کے عوام ناقابل علاج بیماریوں میں مبتلاء ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے تیئیس لاکھ بچے غیرمعیاری غذا کا شکار ہیں جبکہ یمن کی دوتہائی آبادی کو انسان دوستانہ مدد و حمایت کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس کا زمینی ، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے