08 August 2017 - 19:24
News ID: 429384
فونت
پاکستان کے نئے وزیراعظم :
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
شاہد خاقان عباسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور کشمیر کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور پوری عوام ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب  پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کریلا (نکیال) اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ منیر بیگم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت مسرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اورلائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے اب تک دونوں جانب سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬