ڈاکٹر طاہر القادری :
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : پانامہ لیکس میں نواز شریف اوران کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں اور پانامہ لیکس میں نواز شریف اوران کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامہ لیکس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔آرٹیکل 63-62 نے جوتے مارکرنوازشریف کو نکالاہے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے جی ٹی روڈ پر نظام کے خلاف احتجاج کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بددیانت قراردیا تو وہ سازشیں تلاش کررہے ہیں، نواز شریف میں ہمت ہے تو نام لیں کہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے