11 August 2017 - 23:35
News ID: 429440
فونت
لبنان کے ایک اہل سنت عالم دین :
مقاومت علماء کے عالمی تنظیم کے سربراہ نے شام کی حکومت کے خلاف حملہ اور اس حکومت کو ظالم کہنا اور اسی وقت آل سعود کو مجاہد بتانے پر افسوس و تعجب کی ہے ۔
شیخ ماهر حمود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقاومت علماء کے عالمی تنظیم کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے صیدای لبنان کے مسجد قدس میں منعقدہ اس ہفتہ اپنے نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان بیان کیا : تمام سیاسی پارٹیوں کو دوسروں پر تنقید کرنے اور اس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے سے پہلے تاریخ و اپنے تجربہ کی بھی بررسی کر لینا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : افسوس کی بات ہے بہت سارے لوگ اور گروہیں بہت ساری غلطیاں کی ہیں اور جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اس جرائیم و مظالم کو کامیابی و قہرمانی سے یاد کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ بعض پارٹی کی غلطیوں کی وجہ سے ملک کی سیاسی و اقتصادی حالات پر بہت اثر ہوا ہے لیکن اس کے با وجود تاکید کر رہے ہیں کہ ان کی طرف سے یہ اجتہادی غلطی تھا کہ جس کو ان کے حق میں شمار کیا جاتا ہے ۔

یہ اہل سنت علام دین نے بیان کیا ہے کہ لبنان کی فوج اور مزاحمت فرنٹ کی عرسال میں کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ تکبر و ضد ان لوگوں اور ان گروہ کی بنیادی اجزا و سیاسی رویہ میں پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے لبنانی وزیر کا شام کے سفر کے سلسلہ میں اپنے رد عمل میں بیان کیا : بعض لبنانی وزیروں کی طرف سے شام ملک کے ساتھ اقتصادی و سیاسی فعالیت میں شرکت کے لئے سفر انجام پا رہا ہے جو یقینا لبنان کے مفاد میں ہے ۔

شیخ ماهر حمود نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اسعد الشفتری لبنان کے سابق سیکورٹی حکام نے اپنے کارکردگی کی بررسی کرتے ہوئے ، اپنے غلطیوں پر معافی مانگی ہے ۔ حزب القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو بھی چاہیئے کہ اس مسائلہ سے سبق حاصل کریں اور اس سے قبل کے وہ دوسروں کی مذمت کریں اپنی کارکردگی پر معافی مانگیں کیوںکہ ان کے جرائم سب کے لئے واضح و روشن ہے ۔

انہوں نے سمیر جعجع کی طرف سے وزیروں کا شام سفر پر مخالفت کے رد عل میں اظہار کیا : وہ اس سے قبل کے اپنے کارنامہ کی بررسی کرے اور اپنے جرائم و مظالم کا اعتراف کرے حق نہیں رکھتے ہیں کہ شام ہر الزام لگائے ۔

مقاومت علماء کے عالمی تنظیم کے سربراہ نے وضاحت کی : اس سفر کے مخالفین اور بشار اسد حکومت پر تنقید کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ اگر تمہارا دعوا صحیح ہے اور شام کی حکومت ایک ظالم حکومت ہے تو کیا سعودی عرب کا یمن کے مظلوم عوام پر ظلم اور شام و عراق اور پوری دنیا میں دہشت گردوں کی سعودیوں کی حمایت پر زبان کھولنے پر کیوں خوف کھاتے ہو ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬