15 August 2017 - 14:17
News ID: 429491
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والا سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کر کے ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے یوم آزادی کے موقع پر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل میں رکاوٹ ہے، حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر کرپشن کرنے والے ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہیں، قوم مودی کے یار کو مظلوم نہیں مجرم سمجھتی ہے، نواز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ، جھوٹ اور جعلسازی کے جرم میں نکالا گیا ہے، ن لیگ آئینی نہیں خونی انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ تقریب سے صاحبزادہ حسن رضا، ملک بخش الہی، بیرسٹر حسین رضا، میاں فہیم اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ 2018 کا الیکشن ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ہماری منزل پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے، کرپشن کے تحفظ کیلئے جمہوریت کو ڈھال بنایا جا رہا ہے، چھ وزراءاعظم کیخلاف سازشیں کرنیوالا نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہے، نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انھوں نے 4 سال کے اقتدار کے دوران عوام کا کون سا مسئلہ حل کیا۔ سرکاری ملازمین اور کرائے کے تماشائیوں سے جعلی استقبال کروا کر نواز شریف کو ہیرو نہیں بنایا جا سکتا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں نے قائداعظم کی روح کو تکلیف پہنچائی ہے۔ پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لئے احتساب اور انصاف ضروری ہے۔ قوم نیب ریفرنسز کھلنے کی منتظر ہے۔ عدلیہ کو نشانہ بنانے والے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔ تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والا سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کر کے ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔ قوم آئین سے 62، 63 کو نکالنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬