‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2017 - 18:31
News ID: 429514
فونت
آیت الله موسوی اصفهانی:
مجلس خبرگان رھبر میں صوبہ ھمدان کے عوامی نمائندہ نے عقائد و احکامات کے سلسلے میں علما و طلاب کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جوانوں کی اعتقادات کی حفاظت اور تبلیغ دین ، دونوں کا براہ راست ایک دوسرے جڑے ہوئے ہیں ۔
آیت الله سید مصطفی موسوی اصفهانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رھبر میں صوبہ ھمدان کے عوامی نمائندہ آیت الله سید مصطفی موسوی اصفهانی نے آج ایک نشست میں تبلیغ دین اسلام کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: معاشرے میں دین اسلام کی تبلیغ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر خصوصی توجہ ضروری ہے ۔

حوزہ علمیہ ھمدان کے مدیر نے کہا: علماء فقط نماز پڑھانے پر اکتفاء کرنے کے بجائے لوگوں کے سوالات اور شبھات کا بھی جواب دیں کیوں کہ عصر حاضر کا جوان ، وھابیت اور لا دینوں کے لاتعداد شبھات سے روبرو ہے جس کا جواب ضروری ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وھابیت نے ان دنوں جوانوں کی گمراہی کے جال بچھا رکھے ہیں کہا: اس بات پر توجہ اورغور ضروری ہے کہ عیسائیت اور وھابیت نے جوانوں کے لئے جال کیوں کہ بچھائے ہیں نیز اس راستے میں موجود نقصانات سے بھی آگاہی بہت ضروری ہے ۔

مجلس خبرگان رھبر میں صوبہ ھمدان کے عوامی نمائندہ نے عقائد و احکامات کے سلسلے میں علما و طلاب کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جوانوں کی اعتقادات کی حفاظت اور تبلیغ دین دونوں کا براہ راست ایک دوسرے جڑے ہوئے ہیں ۔

آیت الله موسوی اصفهانی نے واضح طور سے کہا: وزارت تعلیم و تربیت ۲۰۳۰ دستاویز کی حقیقت کو سمجھے بغیر جامہ عمل پہنانے میں مصروف ہے جبکہ رھبر معظم انقلاب اسلامی اس دستاویز سے راضی نہیں ہیں لہذا قومی آئین کی بخوبی مراعات کی جائے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں طلاب کی معشیت اہم ترین مشکلات میں سے ہیں کہا: ہم سبھی کو مل کر اپنے بچوں کی تربیت اور انہیں دشمنوں کے حملے سے امان میں رہنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ وہ منحرف نہ ہوسکیں ۔

آیت الله موسوی اصفهانی نے بتایا: گذشتہ برس 425 لوگ مسجدوں اور اسکولوں میں جماعت کے لئے بھیجے گئے اور امسال ان مراکز میں 600 مبلغ روانہ کئے جائیں گے کہ جو ایک منظم پروگرامینگ کی نشانی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۰۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬