20 August 2017 - 16:45
News ID: 429571
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بنیادی وجہ نااہل حکمرانوں کی بدانتظامی رہی ہے۔
شریف خاندان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نیب کے سامنے پیشی سے انکار ملک کے آئین و قانون کی توہین ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : ریاستی اداروں کو نااہل وزیراعظم کی طرف سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فرد واحد کا خود کو ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنا ایک نفسیاتی عارضہ اور رعونت کے سوا کچھ نہیں۔ یہ گھمنڈ نواز شریف کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کے پانچوں جج صاحبان نے مشترکہ طور پر سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا۔ نیب کے پاس نواز شریف اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ کے مکمل اختیارات ہیں، جنہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے منصب سے نااہل ہونے کے بعد بھی جو شخص قانون شکنی میں اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتا ہے، جب وہ صاحب اقتدار تھا تب اس کی صورتحال کیا ہوئی ہوگی، پوری قوم کو اس کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بنیادی وجہ نااہل حکمرانوں کی بدانتظامی رہی ہے۔ حکمرانوں کے فیصلوں اور پالیسیوں سے قوم کی بجائے کمیشن ایجنٹ مستفید ہوتے رہے۔ ملکی ترقی کے نام پر بڑے بڑے منصوبوں کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیئے گئے، تاہم صحت، تعلیم اور توانائی جیسی بنیادی ضروریات زندگی میں بہتری کی بجائے ابتری آتی رہی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جب تک ایوان اقتدار کو ان کے نرغے سے آزاد نہیں کرا لیا جاتا، تب تک وطن عزیز کا ترقی و استحکام کی طرف بڑھنا ممکن نہیں۔ وطن فروش سیاستدانوں سے مادر وطن کو آزاد کرانے کے لئے قوم کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬