
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق «التوحید العربی» پارٹی کے سربراہ «وئام وهاب» نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں امریکی سفارت خانہ کے سربراہوں کی بعض اقدام جس میں حزب اللہ لبنان کے اسلحہ پر حملہ کرتے ہوئے سفارش کی ہے جو اصل میں لبنان کی فوج پر حملہ ہے نہ اس کی کامیابی کے اسباب ہیں ۔
وبگاه النشره کے رپورٹ کے مطابق وہاب نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امریکیوں کو اطمیانان دلانا چاہیئے کہ جب تک تکفیری دہشت گردوں اور اسرائیلیوں کا وجود ہے حزب اللہ کا اسلحہ بھی باقی رہے گا اور جس شخص کو بھی حزب اللہ لبنان کا اسلحہ برداشت نہیں وہ دریا میں چھلانگ لگا کر ڈوب جائے ۔
یہ لبنانی سیاستمدار نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : لبنان میں امریکی سفارت خانہ کے ارکان کو برادرانہ نصیحت کرتا ہوں کہ لبنان کے داخلی بحران ایجاد کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۱۲/