23 August 2017 - 13:38
News ID: 429619
فونت
شام میں امریکی حملوں پر اقوام متحدہ کو تشویش
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران، شام کے شہر رقہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں بہت سے عام شہری مارے گئے ہیں جس پر عالمی ادارے کو سخت تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کے روز امریکی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ رقہ کے محلے حارہ سخانی پر حملہ کیا تھا جس میں تیس سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے سے پتہ چلتا ہے کہ شام میں جاری چھڑپوں کی بھاری قیمت عام لوگوں کو ہی چکانا پڑا رہی ہے۔ امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے ڈھائی سو سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیا آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں ایک سو سڑسٹھ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬