07 September 2017 - 19:15
News ID: 429634
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے برما مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وحشایہ اقدام کو انسانیت کی کھلم کھلا تذلیل ہے  اہل اسلام کو باہم متحد ہو کر اسلام اور انسان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا چاہیے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مجمع اہلبیت ؑ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسین میثمی نے بھی اپنے مذمتی بیان میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے  ان کا کہنا تھا کہ برما میں فوج اور مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے سفاکانہ قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔

شیعہ علماء کونسل  کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی برما میں انسانیت کا سفاکانہ قتل عام اس لیے نظر نہیں آیا کیونکہ وہ مسلمان کا ہوا۔

شیعہ علماء کونسل صوبی سندھ کے صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی، صوبہ بلوچستان کے صدر حجت الاسلام اکبر زاہدی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی  صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا عباس رضوی  اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین سبزواری نے بھی اس سلسلے میں شدید غم و گصے کا اظہار کیا ۔

صوبائی صدور کی جانب سے علیحیدہ علحیدہ بیان میں کہا گیا کہ  اسلامی ممالک سمیت اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ برما میں ہونے والے مسلمانوں کے سفاکانہ اور وحشیانہ قتلِ عام پر برما حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ ان مظالم کی روک تھام کر کے اس انسانیت کُش اقدام میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزاء دے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬