27 August 2017 - 13:24
News ID: 429677
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علماء کونسل پنجاب نے کہا : پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے مگر ڈی ائی جی اپنے تکبر کے باعث ایسی کسی خاصیت سے عاری ہیں۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آجی جی آپریشن پنجاب ڈاکٹر حیدر اشرف کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے، ایسا شخص اہم منصب پر تعینات رہنے کے قابل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب عارف نواز کو اس کی نااہلیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے مگر ڈی ائی جی اپنے تکبر کے باعث ایسی کسی خاصیت سے عاری ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : شیعہ علماء کونسل ملتِ جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے، عوامی مسائل کے سلسلے میں ہمارے رہنما ان سے رابطہ کرتے ہیں، پیغام چھوڑتے ہیں مگر موصوف جواب دینے کو تیار نہیں، یہ شخص پنجاب حکومت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں اور اگر صوبائی حکومت کی ڈاکٹر حیدر اشرف کے رویے کی حمایت حاصل ہے تو بہت خطرناک بات ہوگی۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ امن و امان کے سلسلے میں حیدر اشرف سے رابطہ کیا جائے تو موصوف بے حسی کی تصویر بن جاتے ہیں، انہیں ہٹا کر شیعہ علماء کونسل میں پائی جانیوالی تشویش کو دُور کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو یہ عہدہ کسی اہل شخص کو یہ عہدہ دیں، جو ہوش و حواس میں ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی بے حسی کیخلاف جلد وہ لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے جس کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬