29 August 2017 - 23:03
News ID: 429716
فونت
شیخ ماهر حمود:
مزاحمت علماء عالمی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی نابودی کو ایک انکار ناپذیر مسئلہ جانا ہے ۔
شیخ ماهر حمود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مزاحمت علماء عالمی کونسل کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے لبنان صیدا میں عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں موجود اسلامی تحریک کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں پناہ گزین کیمپ کے استحکام و سیکورٹی کی حفاظت کی ضرورت اور ہنگامی حالات و حادثات کی تحقیق و تفتیش کے لئے آپریشن سینٹر قائم کرنے اور اسی طرح خصوصی کمیٹی ملزمین کی پیگیری کے لئے بنانے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے درمیان جامع معاہدہ کو پناہ گزیرن کیمپ کی سیاسی حمایتی چتر قرار دیا ہے تا کہ گذشتہ کے حوادث دوبارہ روخ نہ دے اور اس معاہدے کو فورا فافذ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

یہ اہل سنت عالم دین نے وضاحت کی : عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کا استحکام صیدا اور جنوب لبنان کی سلامتی سے الگ شمار نہیں ہوتا ہے ، لبنان کی سیکورٹی فورس کے ساتھ تعاون و ہماہنگی پناہ گزین کیمپ کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے ۔

شیخ ماهر حمود نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا کہ فلسطین کا مسئلہ تمام قومی و اسلامی منصوبہ میں سر فہرست قرار دیا جانا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت وگو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : مجھے کامل یقین ہے کہ صیہونی حکومت کی نابودی کا وقت بہت ہی نزدیک ہے اور خطے کی سیاسی نقشہ ۱۲۰ سال سے ابھی تک فلسطین اور اس کے خلاف عالمی سازش پر تیار کیا گیا ہے ۔

مزاحمت علماء عالمی کونسل کے سربراہ نے بیان کیا : اس بنیاد پر یکجہتی و اتحاد کی صورت میں اپنی فعالیت کو انجام دینا چاہیئے اور اختلاف و تفرقہ کو ختم کر کے صیہونی دشمن سے مقابلہ میں قدم بڑھانا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬